مقالہ نمبر 2۔
نصائح تعلیمات قران کی روشنی میں۔
- مسلمانوں سنت کی پیروی اختیار کرو اور بدعات سے مجتنب رھو۔الله اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم برحق کی فرمانبرداری کرو۔اور ان کی حکم عدولی مت کرو۔الله تعلی کو واحد یکتا سمجھو اور مخلوقات میں سے کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراو۔الله تعالی کو تمام عیوب سے پاک جانو اور اس پر بہتان نہ لگاو۔اسلام کو ایک سچا اور نجات ہندہ مذہب یقین کرو۔اور اس میں شک شبہ نہ لاؤ۔مصائب اور آفات میں صبروتحمل سے کام لو۔ اور گھبراؤ ہرگز نہیں۔مشکلات میں ثابت قدم رھو اور خوف زدہ ھو کر بھاگو نہیں۔الله تعالی سے اس کا فضل وکرم طلب کرو اور سوال والتجا میں تامل نہ کرو۔
- رحمت خداوندی کا انتظار کرو۔امید رکھو ۔اور مایوس وناامید مت ھو۔آپس میں دوستی خداترسی ارو محبت رواداری کا سلوک رکھو اور باہم عداوت وفسادمت رکھو۔گناہوں سے بلکل پاک و محفوظ رھو۔اور غفلت اور بے احتیاطی سے اس میں شامل و الودہ مت ھو۔
- اپنے پروردگار کے ذکر اور عبادت سے حقیقی زیب و زینت حاصل کرو۔
- اپنے خالق و مالک کی بارگاہ سے دور نہ رھو۔اور اس کی طرف متوجہ ھونے سے منہ نہ پھیرو۔توبہ کرنے میں تاخیر ہرگز نہ کرو۔اور اپنے پروردگار کے حضور گزشتہ گناہوں کی معافی چاہنے میں شب و روز کی بھی دقت شرم یا جھجک محسوس نہ کرو۔کیونکہ ان کا درمغفرت ہر وقت باز ھے۔
- جب تم میرے ان نصائح پر عمل پیرا ھو گئے تو امید ھے کہ خدائے تعالی کی طرف سے رحم کیئے جاؤ اور نیک بخت قرار دیئے جاؤ۔ عذاب دوزخ سے بچائے جاؤ اور جنت میں خوش و خرم پنچائے جاؤ۔تمھیں الله تعالی کا قرب و وصل نصیب ھو اور دارالسلام میں بہشت کی تمام نعمتوں سے محفوظ و فیضیاب کئے جاؤ اور پھر اس نازونعم میں ہمیشہ رکھے جاو۔اور طرح طرح کی خوشبئوں اور خوش آواز لونڈیوں کے ساتھ مسرور و مطمئن کئے جاؤ اور سب سے مبارک یہ کہ انبیاء صدیقین شہداء اور صالحین کے ساتھ علیین میں عزت و رفعت بخشے جاؤ۔